خلیج فارس میں امریکہ کے بغیر نیا دور نئے دور کا آغاز ہوگا؛ مجتبیٰ خامنہ ای

A Major Statement by Iran’s Supreme Leader Mojtaba Khamenei Regarding Pakistan Has Emerged
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے جاری تحریری بیان میں اس خطے کو ایک نعمت الٰہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف علاقائی شناخت بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اسٹریٹجک آبی راستہ صدیوں سے بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور سازشوں کا نشانہ بنتا رہا ہے
بیان میں کہا گیا کہ ایران، جو خلیج فارس کے ساتھ طویل ساحلی سرحد رکھتا ہے، اس خطے کی آزادی کے لیے تاریخی قربانیاں دیتا آیا ہے اور انقلابِ اسلامی اس جدوجہد کا اہم موڑ ثابت ہوا۔
سپریم لیڈر کہا کہ حالیہ علاقائی حالات اور عالمی طاقتوں کی ناکامی کے بعد خلیج فارس میں ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی افواج کی موجودگی ہی خطے میں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ ہے اور بیرونی مداخلت کے خاتمے سے ہی حقیقی امن ممکن ہو سکے گا۔
مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مستقبل میں خلیج فارس ایسا خطہ ہوگا جو امریکہ سے آزاد ہو کر مقامی ممالک کے تعاون سے ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھے گا۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کے نئے انتظام کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس اہم آبی گزرگاہ کو مؤثر انداز میں منظم کرے گا تاکہ اس کے غلط استعمال کو روکا جا سکے اور خطے میں استحکام پیدا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف سلامتی بہتر ہوگی بلکہ معاشی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔
سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران کے کروڑوں عوام اپنی سائنسی، دفاعی اور ٹیکنالوجیکل صلاحیتوں کو قومی سرمایہ سمجھتے ہیں اور اس کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر تیار ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ خلیج فارس کا مستقبل روشن ہوگا اور یہ خطہ بیرونی دباؤ سے آزاد ہو کر ترقی کی نئی مثال قائم کرے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











