اسرائیلی وزیر خزانہ نے یو اے ای کے اوپیک سے نکلنے کو اپنی بڑی کامیابی قرار دے دیا

اسرائیلی وزیر خزانہ نے یو اے ای کی جانب سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے نکلنے کو اسرائیل کے لیے جیواسٹریٹیجک فتح قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے مستقبل پر بھی سوال اٹھا دیئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے اوپیک سے علیحدگی کے فیصلے نے مشرق وسطیٰ کی سیاست میں ایک نیا ارتعاش پیدا کر دیا ہے، جس پر انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے اپنے ردعمل میں اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یو اے ای اپنی زمین ایران کیخلاف استعمال نہ ہونے دے، ایران کا سلامی کونسل میں خط
اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ کا سب سے بڑا فائدہ اسرائیل کو ایک علاقائی طاقت کے طور پر مضبوط کرنے کی صورت میں ملا ہے اور اب اسرائیل سیکیورٹی اور معیشت دونوں لحاظ سے بے پناہ ترقی کرے گا۔
سموٹریچ نے اپنے تضحیک آمیز بیان میں سعودی عرب کو بھی نشانے پر لیا اور کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ مستقبل میں سعودی عرب کہاں کھڑا ہوگا، لیکن ان کا ویژن 2030 اب ایک بند گلی میں داخل ہو چکا ہے اور اس کی ناکامی یقینی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












