امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے فوری نتائج کی توقع کرنا غیر حقیقت پسندانہ عمل ہے، ایرانی ترجمان

ایران کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے فوری نتائج کی توقع کرنا عقل و دانش کے خلاف ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک طویل اور انتہائی خونی جنگ کے بعد، جو کہ کوئی روایتی یا عام جنگ نہیں تھی، یہ توقع رکھنا کہ مذاکرات کے نتائج دنوں میں سامنے آجائیں گے، عقل و دانش کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی یوریا کی جعلی دستاویزات پر درآمد، بھارت پر امریکی پابندیوں کے بادل منڈلانے لگے
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ایران کی اولین ترجیح ایک ایسی فضا کا قیام ہے، جہاں مستقبل قریب میں کسی نئی جنگ کا خطرہ باقی نہ رہے اور اس کے لیے وہ سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ اس عمل میں ثالث خواہ کوئی بھی ہو، مختصر وقت میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کی امید رکھنا حقیقت پسندی نہیں۔ ایران اس وقت خطے میں استحکام اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کو اہمیت دے رہا ہے اور وہ کسی بھی ایسے معاہدے میں جلد بازی نہیں کرے گا جو پائیدار نہ ہو۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












