اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

ٹرمپ کے ایران کیخلاف اعترافِ قزاقی پر ایکشن لیا جائے، ایران کی عالمی برادری سے اپیل

03 مئی, 2026 09:23

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو مجرمانہ اعتراف قرار دیا ہے، جس میں انہوں نے ایرانی جہازوں پر قبضے کی کوششوں کو قزاقی سے تشبیہ دی تھی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کھلے عام اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ ایرانی بحری جہازوں کے معاملے میں قزاقوں جیسا رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جہازوں پر قبضے کی کوششوں کو قزاقی سے تشبیہ دینا محض زبان کی لکڑاہٹ نہیں تھی بلکہ یہ ایک مجرمانہ نوعیت کا افسوسناک اعتراف تھا، جو امریکی پالیسیوں کی اصل حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کا ایرانی امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار، حملے دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی

ایرانی ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے عالمی قوانین کی اس کھلی خلاف ورزی کو مسترد کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سپر پاور کا اس طرح کی زبان استعمال کرنا اور بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنا عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ٹرمپ کے الفاظ ثابت کرتے ہیں کہ امریکہ سفارتی آداب اور عالمی ضابطوں کی پرواہ کیے بغیر طاقت کا ناجائز استعمال کر رہا ہے۔

تہران نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے رویوں کا نوٹس لیں جو عالمی سمندری تحفظ کے خلاف ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔