اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

امریکہ کی مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ترین لڑاکا فوج کی تشکیل پر کام کا آغاز

03 مئی, 2026 10:32

امریکی محکمہ دفاع نے اوپن اے آئی، گوگل، مائیکروسافٹ اور ایمیزون سمیت بڑی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کیا ہے، جس کا مقصد امریکی فوج کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس دنیا کی پہلی لڑاکا قوت بنانا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ ایک انقلابی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت امریکی فوج کو اے آئی فرسٹ یعنی مصنوعی ذہانت پر مبنی پہلی لڑاکا قوت میں تبدیل کیا جائے گا۔

اس معاہدے میں اسپیس ایکس، اوپن اے آئی، گوگل، این ویڈیا، ریفلیکشن، مائیکروسافٹ، ایمیزون ویب سروسز اور اوریکل جیسی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔

یہ تمام فرمیں اپنی جدید ترین مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں پینٹاگون کے خفیہ نیٹ ورکس پر قانونی آپریشنل استعمال کے لیے فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی تیل کی صنعت ٹرمپ کی توقعات سے زیادہ مضبوط ہیں، امریکی تحقیقی ادارے کا انکشاف

پینٹاگون کے بیان کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی اسٹیک تک رسائی سے جنگجوؤں کو وہ اوزار ملیں گے، جن کی مدد سے وہ کسی بھی خطرے کے خلاف مکمل اعتماد کے ساتھ کارروائی کر سکیں گے۔

دریں اثنا، وائٹ ہاؤس نے ان کمپنیوں سے مشورہ طلب کیا ہے کہ وہ اے آئی ٹولز کے ذریعے ممکنہ سائبر حملوں کا مقابلہ کیسے کریں۔

یہ پیش رفت ان رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں بتایا گیا تھا کہ اینتھروپک کا اے آئی ماڈل کلاڈ میتھوس سافٹ ویئر میں چھپی ہوئی خامیوں کو بے نقاب کرنے میں انسانی ہیکرز سے بھی بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد امریکی دفاعی نظام کو ناقابل تسخیر بنانا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔