اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

یو اے ای میں ایرانی جوابی کارروائی سے ڈیٹا سینٹرز کو شدید نقصان پہنچا، ایمازون کا اعتراف

03 مئی, 2026 10:42

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایمازون نے تسلیم کیا ہے کہ مارچ کے اوائل میں متحدہ عرب امارات میں ان کے ڈیٹا سینٹرز پر ایرانی ڈرون حملوں نے کلاؤڈ سروسز کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کی بحالی میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون نے پہلی بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اس کے ڈیٹا سینٹرز ایرانی ڈرون حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

کمپنی کے مطابق مارچ کے آغاز میں کئے گئے ان ایرانی جوابی حملوں کے نتیجے میں ایمازون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) کو شدید اور طویل تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی تیل کی صنعت ٹرمپ کی توقعات سے زیادہ مضبوط ہیں، امریکی تحقیقی ادارے کا انکشاف

ایمازون نے انکشاف کیا ہے کہ ان مراکز کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی اور سروسز کی مکمل بحالی میں ابھی کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

ایمازون ویب سروسز دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہے اور یہ امریکی فوج، بالخصوص مشرق وسطیٰ میں سرگرم امریکی سینٹرل کمانڈ (سنت کام) کو خفیہ مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ سہولیات فراہم کرتی ہے۔

ایران کی جانب سے ان مراکز کو نشانہ بنانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تہران نے امریکی فوجی لاجسٹکس اور ان کے ٹیکنالوجی پارٹنرز کو براہ راست نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

یہ حملے ایران کی جانب سے اس وقت کیے گئے جب خطے میں کشیدگی عروج پر تھی، اور اب ایمازون کے اعتراف نے ان حملوں کی شدت اور اثرات کو واضح کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔