اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل 11 کا بڑا فائنل آج، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین میں ٹائٹل کی جنگ

03 مئی, 2026 14:54

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین ٹائٹل کے لیے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کرکٹ کا میلہ سجے گا، جہاں پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا فائنل پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پشاور زلمی کی ٹیم اپنی بہترین فارم کی بدولت فیورٹ قرار دی جا رہی ہے، جبکہ حیدرآباد کنگز مین نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں مسلسل شکستوں کے بعد جس طرح کم بیک کیا، اس نے ماہرین اور شائقین کو حیران کر دیا ہے۔

پشاور کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ ٹرافی اٹھائیں، جبکہ حیدرآباد کے کپتان مارنش لبوشین کا ماننا ہے کہ وہ مشکل ترین میچز جیت کر یہاں تک پہنچے ہیں اور فائنل میں بھی یہی تسلسل برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کے مشورے پر ڈیوڈ وارنر کا بھارتی صارف کو کرارا جواب

فائنل میچ سے قبل ایک رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوگی، جس میں عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ اختتامی تقریب کی طوالت کے پیش نظر میچ کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹاس ساڑھے سات بجے ہوگا، جبکہ پہلی بال رات 8 بجے پھینکی جائے گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام 6 بجے تک اپنی نشستوں پر براجمان ہو جائیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے فائنل کے روز بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، جس نے منتظمین اور شائقین کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم حیدرآباد میں جوش و خروش عروج پر ہے۔

میئر حیدرآباد کاشف شورو نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے نیاز اسٹیڈیم اور ڈی پارک میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی تاکہ شہری مل کر اپنی ٹیم کی سپورٹ کر سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کی ٹیم انشا اللہ فائنل جیتے گی اور شہر بھر میں بھرپور جشن منایا جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔