پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

اسرائیلی اٹارنی جنرل کی نیتن یاہو کو پلی بارگین کی غیر مشروط پیشکش

04 مئی, 2026 14:48

اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں بغیر کسی پیشگی شرط کے پلی بارگین یعنی اعترافِ جرم کے عوض رعایت کی پیشکش کر دی ہے۔

اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف برسوں سے جاری بدعنوانی کے مقدمات کو ختم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

اٹارنی جنرل کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ دفاعی ٹیم کے ساتھ ایک باوقار پلی بارگین پر بات چیت کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ مذاکرات کے لیے کوئی پیشگی شرط نہ رکھی جائے اور عدالتی کارروائی میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں فوجیوں کا بحران، سابق وزیرِ اعظم نے مذہبی جذبات کو ابھارنا شروع کر دیا

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پلی بارگین کا مطلب یہ ہوگا کہ نیتن یاہو کو اپنے اوپر لگے بدعنوانی کے الزامات کا اعتراف کرنا پڑے گا اور بدلے میں انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہوگا۔

نیتن یاہو گزشتہ کئی سالوں سے قانونی حربوں کے ذریعے اس مقدمے کو طول دے رہے ہیں، تاہم اٹارنی جنرل کی اس نئی پیشکش نے ان کے لیے فیصلے کی گھڑی قریب کر دی ہے۔

اگر نیتن یاہو اس ڈیل کو قبول کر لیتے ہیں تو یہ اسرائیل کی سیاسی تاریخ کا ایک بڑا موڑ ثابت ہوگا، کیونکہ اس سے نہ صرف ان کا طویل سیاسی کیریئر ختم ہو سکتا ہے بلکہ اسرائیل میں اقتدار کی تبدیلی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔