اسرائیل کا امریکہ سے 119 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ

اسرائیل نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران اپنی فضائی برتری برقرار رکھنے کے لیے امریکہ کے ساتھ 119 ارب ڈالر کے تاریخی دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے جدید ترین امریکی جنگی طیاروں ایف پینتیس اور ایف پندرہ آئی اے کے نئے اسکواڈرن خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کے سودے کی توثیق کر دی ہے۔
اس معاہدے کے بعد اسرائیل کے پاس ایف پینتیس طیاروں کی تعداد پچاس سے بڑھ کر سو ہو جائے گی، جبکہ ایف پندرہ آئی اے کا بیڑہ بھی پچیس سے بڑھ کر پچاس تک پہنچ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی اٹارنی جنرل کی نیتن یاہو کو پلی بارگین کی غیر مشروط پیشکش
اسرائیل نے اپنا سالانہ دفاعی بجٹ 28 ارب ڈالر سے بڑھا کر 42 ارب ڈالر کر دیا ہے، جبکہ اس پورے دفاعی منصوبے کی مجموعی لاگت 119 ارب ڈالر ہے۔ اسرائیلی طیارے اکتوبر 2023 سے غزہ، لبنان، شام اور ایران پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔
اس جنگ میں اسرائیل کا مکمل انحصار امریکہ پر ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ پندرہ ہزار ٹن سے زائد امریکی فوجی ساز و سامان چار سو تین پروازوں اور دس بحری جہازوں کے ذریعے اسرائیل پہنچایا جا چکا ہے۔
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیل اپنی بقا اور جارحیت دونوں کے لیے واشنگٹن کا مرہون منت ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












