امریکی خارجہ پالیسی اسرائیلی تھنک ٹینک چلا رہے ہیں، اسکاٹ رٹر کا دعویٰ

سابق امریکی عہدیددار کا کہنا ہے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی اب واشنگٹن کے اپنے ادارے نہیں بلکہ اسرائیل کے تھنک ٹینکس بنا رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ مکمل طور پر ایک اسرائیلی آپریشن ہے۔
سابق امریکی انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رٹر نے امریکی حکومتی ایوانوں میں اسرائیلی اثر و رسوخ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی یعنی سی آئی اے یا دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی اب ملکی خارجہ پالیسی مرتب نہیں کر رہی ہیں، بلکہ یہ کام اسرائیل کے حامی تھنک ٹینکس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی اٹارنی جنرل کی نیتن یاہو کو پلی بارگین کی غیر مشروط پیشکش
رٹر نے خاص طور پر فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ لفظ بہ لفظ وہی پالیسی لکھ رہا ہے، جس پر امریکہ اس وقت عمل پیرا ہے۔ ان کے بقول، ایران کے خلاف چھیڑی گئی جنگ دراصل ایک ایسا آپریشن ہے، جسے اسرائیل چلا رہا ہے اور امریکہ محض اس کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔
اسکاٹ رٹر نے مزید سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تھنک ٹینک عملی طور پر اسرائیلی وزارت خارجہ کا ایک حصہ بن چکا ہے، جو واشنگٹن میں بیٹھ کر کام کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں ہونے والی ہر نقل و حرکت اور تزویراتی فیصلے کے پیچھے یہی ادارہ کارفرما ہے، جس کا مقصد امریکی مفادات کے بجائے اسرائیلی ترجیحات کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











