بھارت کا پاکستان کے ساتھ تمام دو طرفہ کھیلوں میں حصہ نہ لینے کا اعلان

بھارت نے پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے دو طرفہ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ویزوں کی بندش بھی شامل ہے۔
بھارت نے ایک بار پھر کھیلوں کے میدان کو سیاست کی نذر کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تمام تر دو طرفہ کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت نہ کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
انڈین وزارت کھیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اب کسی بھی مقام پر پاکستان کے خلاف دو طرفہ سیریز یا مقابلوں میں شرکت نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں اسرائیلی تعاون سے مشترکہ فضائی اور زمینی ریڈار فیکٹری پر کام کا آغاز
اس فیصلے کے تحت بھارت کی کوئی بھی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی اور نہ ہی پاکستان کی کسی اسپورٹس فیڈریشن کے عہدیداروں یا کھلاڑیوں کو بھارت کا ویزا جاری کیا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کرکٹ کے حوالے سے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کیا جائے گا، تاہم دو طرفہ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اسی طرح دیگر کھیلوں کے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کا فیصلہ اولمپک چارٹر کی روشنی میں کرنے کا کہا گیا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











