ہفتہ، 9-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/22هـ (09-05-2026م)

پی سی بی سے ناراض سابق کپتان اظہر علی کا اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم سے نیا سفر شروع

09 مئی, 2026 12:25

سابق پاکستانی کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ناراضی کے بعد اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کو بطور کنسلٹنٹ جوائن کر لیا ہے۔

اظہر علی اس سے قبل پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر میں جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ منسلک تھے۔ انہیں جونیئر ٹیم کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، تاہم بعد میں سرفراز احمد کو ڈومیسٹک میں جونیئر کھلاڑیوں کی ذمہ داری دی گئی جس پر اظہر علی ناراض ہوئے۔

ناراضی کے بعد اظہر علی نے اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کام شروع کر دیا ہے۔ ان کی ذمہ داری ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے اور اسٹرٹیجک رہنمائی فراہم کرنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اظہر علی کا پہلا ہدف اسکاٹ لینڈ ٹیم کا نیپال کا دورہ ہے۔ اس دورے میں ٹیم کی تیاری اور حکمت عملی پر خاص توجہ دی جائے گی۔

اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ لیگ ٹو میں نیپال اور امریکہ کے خلاف میچز کھیلے گی۔ ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ اظہر علی کی شمولیت سے کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔