ہفتہ، 9-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/22هـ (09-05-2026م)

بابر اعظم کی ایم آر آئی رپورٹ کلیئر، دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہونگے

09 مئی, 2026 12:39

کراچی: پاکستان کے بیٹر بابر اعظم کی ایم آر آئی رپورٹ کلیئر قرار دی گئی ہے، جبکہ ان کی گھٹنے کی تکلیف کو معمولی نوعیت کا قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو پہلے ٹیسٹ سے قبل بائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا تھا، جس کے بعد ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس میں کسی سنگین انجری کی تصدیق نہیں ہوئی۔

گزشتہ روز بابر اعظم نے مکمل نیٹ سیشن میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے بیٹنگ کی بھرپور مشق کی۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق انہیں پہلے ٹیسٹ سے باہر رکھنے کا فیصلہ احتیاطی بنیادوں پر کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی جانب سے آرام کی کوئی باقاعدہ درخواست نہیں دی گئی تھی، جبکہ فیصلہ مکمل طور پر میڈیکل مشورے کی بنیاد پر کیا گیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔