اتوار، 10-مئی،2026
اتوار 1447/11/23هـ (10-05-2026م)

امریکی اہداف پر میزائل اور ڈرونز لاک کر دیئے، صرف حکم کا انتظار ہے، پاسداران انقلاب

10 مئی, 2026 09:43

ایرانی پاسداران انقلاب نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے میزائل اور ڈرون خطے میں موجود امریکی اہداف اور دشمن کے جہازوں پر لاک کر دیے گئے ہیں۔

ایران کی اسلامی انقلاب گارڈز کور (پاسداران انقلاب) کی بحری کمانڈ نے ایک انتہائی سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر ایرانی تیل بردار جہازوں یا تجارتی بحری جہازوں کے خلاف کوئی بھی مداخلت کی گئی تو خطے میں موجود دشمن کے اڈوں اور بحری جہازوں پر زوردار حملہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مجید موسوی نے واضح کیا ہے کہ ان کی فورسز کے میزائل اور ڈرونز پہلے ہی خطے میں موجود امریکی اہداف اور جارح دشمن کے جہازوں پر لاک ہو چکے ہیں اور فورسز کو بس لانچ کرنے کے احکامات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر حملوں کیلئے عراقی سرزمین کا استعمال، صحرا میں اسرائیلی خفیہ فوجی اڈے کا انکشاف

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مشیر علی صفاری نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکہ کی تمام اشتعال انگیز کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا ہے، تاہم واشنگٹن پر اعتماد کی شدید کمی برقرار ہے۔

انہوں نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ تمام جنگیں مذاکرات پر ختم ہوتی ہیں لیکن امریکہ کے ساتھ مذاکرات جنگوں پر ختم ہوتے ہیں۔

علی صفاری کا کہنا تھا کہ ایران کو مختلف ذرائع سے پیغامات مل رہے ہیں کہ امریکہ فوجی کشیدگی نہیں چاہتا، لیکن تہران زمین پر ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران نے امریکہ کی طرف سے موصول ہونے والی ایک تجویز کا جواب دے دیا ہے، جو اس وقت زیر غور ہے، لیکن تہران واشنگٹن کے کسی بھی اقدام کے حوالے سے پرامید نہیں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔