حزب اللہ اور حماس ایران کے آلہ کار نہیں، اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار

اقوام متحدہ کے سابق اعلیٰ عہدیدار کریگ مخیبر نے مغربی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ اور حماس ایران کے آلہ کار نہیں بلکہ صیہونی مظالم اور غیر ملکی قبضے کے خلاف پیدا ہونے والی مزاحمتی تحریکیں ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نیویارک دفتر کے سابق ڈائریکٹر کریگ مخیبر نے مشرق وسطیٰ کی مزاحمتی تحریکوں کے بارے میں مغربی بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ اور حماس ایران کے پروکسی یا آلہ کار نہیں ہیں، جیسا کہ مغربی ممالک انہیں بدنام کرنے کے لیے مشہور کرتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ہمارا جواب مثبت ہے، عالمی ضمانتوں کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں، ایرانی حکام
ان کا کہنا ہے کہ یہ مزاحمتی گروہ ان ممالک میں پیدا ہوئے جو بیرونی جارحیت، غیر ملکی قبضے، نوآبادیاتی تسلط، نسل پرست حکومتوں اور منظم قتل عام کا شکار رہے ہیں۔
کریگ مخیبر نے یاد دلایا کہ حزب اللہ ایک لبنانی گروہ ہے، جس کا اسرائیل کی جانب سے لبنان پر بار بار کی جانے والی جارحیت اور طویل قبضے سے پہلے کوئی وجود نہیں تھا۔
اسی طرح حماس ایک خالص مقامی فلسطینی مزاحمتی گروہ ہے، جو 1980 کی دہائی میں اسرائیلی حکومت کے مسلسل مظالم کے نتیجے میں ابھرا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان گروہوں کا ایران کے ساتھ اتحاد ضرور ہے، لیکن یہ اتحاد انہیں کسی کا آلہ کار نہیں بناتا۔ ان کی بنیادیں اپنے لوگوں کے حقوق اور اپنی زمین کے دفاع پر استوار ہیں، جو کہ صیہونی ریاست کی دہائیوں پر محیط جارحیت کا ایک فطری ردعمل ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












