عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ

Fuel Price Bad News
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکہ کی ایران سے متعلق نئی سفارتی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے جڑی بعض اہم تجاویز مسترد ہونے کے بعد توانائی مارکیٹ میں بے یقینی کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ اس صورتحال کے بعد عالمی آئل مارکیٹ میں ایک ہی دن کے اندر قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 3.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 105.20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 4 فیصد اضافے کے ساتھ 99.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے آغاز سے اب تک خام تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 20 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
معاشی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ دنیا بھر کی معیشتوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ ممالک جو تیل درآمد کرتے ہیں، ان میں مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔ پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











