اتوار، 31-مئی،2026
اتوار 1447/12/14هـ (31-05-2026م)

جاپان، چین اور سعودی عرب کے بعد ترکیہ نے بھی امریکی بانڈز کی بڑی تعداد فروخت کردی

31 مئی, 2026 11:26

ڈالر پر عالمی اعتماد کم ہونے کے بعد ترکیہ نے امریکی مائیکرو بانڈز میں موجود اپنے سرمائے کا 90 فیصد حصہ یعنی 14 ارب ڈالر سے زائد رقم صرف ایک ماہ میں بیچ دی ہے۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر پر اعتماد یکسر ختم ہونے کے بعد ترکیہ نے امریکی خزانے کے بانڈز میں موجود اپنے سرمائے میں 89 فیصد کی بڑی کٹوتی کر دی ہے، جس کے بعد اس کا سرمایہ 16 ارب ڈالر سے کم ہو کر صرف ایک ارب 70 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔

یہ کارروائی اس عالمی رجحان کا حصہ ہے، جس کے تحت دنیا کی بڑی معیشتیں امریکی قرضوں کے بانڈز بیچ کر ڈالر سے پیچھا چھڑا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حملے کے خلاف چین کا جوابی حکمت عملی کا بڑا ایٹمی منصوبہ

امریکی محکمہ خزانہ کے عالمی سرمائے کے اعداد و شمار کے مطابق صرف مارچ کے مہینے میں دنیا بھر کے بڑے ممالک نے مجموعی طور پر 138 ارب ڈالر سے زیادہ کے امریکی بانڈز فروخت کیے۔

اس فروخت میں جاپان نے سب سے زیادہ 47 ارب ڈالر، چین نے 41 ارب ڈالر، سعودی عرب نے 10 ارب 80 کروڑ ڈالر، بھارت نے 7 ارب 60 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات نے 5 ارب 80 کروڑ ڈالر کے امریکی بانڈز مارکیٹ میں بیچ دیئے۔

ان تمام بڑے ممالک کی طرف سے امریکی قرضوں کی اس اچانک فروخت کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قدر کی پیمائش کرنے والا انڈیکس، جو دنیا کی چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے، پچھلے چار سال کی سب سے کم ترین سطح پر آ گرا ہے، جو امریکی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔