بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

ایشین گیمز 2026؛ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، کپتان کون؟

10 جون, 2026 14:31

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز 2026 کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کو سونپی گئی ہے، جبکہ عبدالصمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایشین گیمز میں مردوں کے ٹی 20 مقابلے 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں شروع ہوں گے۔ کرکٹ ایونٹ کے فائنل اور تمغوں کے مقابلے 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

30 سالہ صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے تجربہ کار ٹی 20 کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ پاکستان کی جانب سے 46 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور 1300 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔ ان کی کارکردگی میں دو سنچریاں اور دس نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اسی تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ٹیم کی قیادت دی گئی ہے۔

قومی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔