فٹ بال ورلڈ کپ میں شاندار آغاز، میزبان امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے دی

فٹ بال ورلڈ کپ کے اپنے پہلے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا نے پیراگوئے کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے عبرتناک شکست دے کر شاندار آغاز کیا ہے۔
لاس اینجلس کے اسٹیڈیم میں ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات ٹام کروز، لیونارڈو ڈی کیپریو اور پیرس ہلٹن سمیت 70 ہزار 492 تماشائیوں کی موجودگی میں میزبان امریکا نے پیراگوئے کی ٹیم کو 1-4 سے دھول چٹا دی۔
میچ کے 7 ویں منٹ میں ہی پیراگوئے کے کھلاڑی ڈیمیا بربادیا کے اون گول کی وجہ سے امریکا کو برتری حاصل ہو گئی، جس کے بعد امریکی ٹیم نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ وعدہ شکنی سے باز رہے، ورنہ جو بوئے گا، وہی کاٹے گا، ایرانی اسپیکر
فلورین بالوگن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 بہترین گول اسکور کیے جبکہ جیو رینا نے میچ کے آخری منٹ میں ایک خوبصورت کرلر شاٹ کے ذریعے چوتھا گول کر کے امریکا کی جیت پر مہر لگا دی۔
پیراگوئے کی طرف سے واحد گول ماریشیو نے کیا۔ اس شاندار جیت کے بعد گروپ ڈی میں امریکا کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے، جس میں آسٹریلیا اور ترکیہ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ میچ کی واحد مایوس کن بات امریکا کے کپتان کرسچن پلسک کا پہلے ہاف کے بعد زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا تھا۔
میچ سے قبل ہالی ووڈ اسٹائل کی افتتاحی تقریب ہوئی، جس میں مشہور گلوکار کیٹی پیری، فیوچر اور انیتا نے پرفارم کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میچ میں خود تو شرکت نہیں کی لیکن میچ شروع ہونے سے قبل فون پر امریکی فٹ بال ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












