ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بیٹر کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

13 جون, 2026 14:34

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بیٹر کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بیٹر کین ولیمسن نے عالمی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہونے کا اچانک اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے لیے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے ختم ہونے کا بھی انتظار نہیں کیا اور فوری طور پر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

کین ولیمسن کا شمار نیوزی لینڈ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے 16 سال تک عالمی سطح پر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں : فٹ بال ورلڈ کپ میں شاندار آغاز، میزبان امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے دی

سابق کپتان نے اپنے کیریئر کے دوران 110 ٹیسٹ میچوں میں 33 سنچریوں اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 9515 رنز بنائے۔

انہوں نے 175 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل کر 15 سنچریوں اور 47 نصف سنچریوں کے ساتھ 7256 رنز اسکور کیے، جبکہ 93 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 18 نصف سنچریوں کی مدد سے 2575 رنز بنائے۔

35 سالہ کین ولیمسن کے شاندار کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی سال 2021 میں اپنی کپتانی کے دوران نیوزی لینڈ کو دنیا کا پہلا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بنانا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔