اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

فیفا ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کی ہیٹی کو صفر ایک سے ہرا کر 28 سال بعد فاتحانہ واپسی

14 جون, 2026 12:34

فٹ بال ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے 28 سال کے طویل عرصے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے ہیٹی کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے دی ہے۔

امریکا کے جلیٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی جان میکگن نے میچ کے 28 ویں منٹ میں بہترین گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔

اس میچ کو دیکھنے کے لیے 64 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے، جن میں اکثریت اسکاٹ لینڈ کے مداحوں کی تھی، جو 1998 کے بعد اپنی ٹیم کا پہلا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں امریکا پہنچے ہیں۔

یہ اسکاٹ لینڈ کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں 1990 کے بعد پہلی فتح ہے اور 30 سالوں میں کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں ان کی پہلی جیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فٹ بال ورلڈ کپ میں شاندار آغاز، میزبان امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے دی

اسکاٹ لینڈ کے کوچ اسٹیو کلارک کی ٹیم اس بار ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچ کر تاریخ رقم کرنا چاہتی ہے کیونکہ اسکاٹ لینڈ آج تک کبھی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے تک نہیں پہنچ سکا۔

میچ کے آخری لمحات میں ہیٹی کی ٹیم نے اسکاٹ لینڈ پر شدید دباؤ ڈالا اور گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن اسکاٹ لینڈ نے بہترین دفاع کا مظاہرہ کیا۔

ہیٹی کی عالمی درجہ بندی 84 ویں نمبر پر ہے اور ملکی حالات خراب ہونے کے باوجود ان کا ورلڈ کپ تک پہنچنا ایک بڑی کہانی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کا اگلا میچ جمعہ کو مراکش کے خلاف ہوگا جبکہ اس کے بعد وہ برازیل کے سنسنی خیز مقابلے کے لیے میامی روانہ ہوں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔