اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

قطر نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ برابر کرکے ورلڈ کپ کا پہلا تاریخی پوائنٹ حاصل کر لیا

14 جون, 2026 12:41

قطر کے کھلاڑی بوعلام خوخی نے میچ کے آخری اضافی منٹوں میں شاندار گول کرکے سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ 1-1 سے برابر کر دیا اور قطر کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا پہلا پوائنٹ دلا دیا۔

ورلڈ کپ کے گروپ بی کے اس اہم میچ میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے کھیل پر مکمل گرفت حاصل کر رکھی تھی لیکن میچ کے بالکل آخری لمحات میں قطر کے سر کے گول یعنی ہیڈر کی بدولت سوئس ٹیم کی برتری ختم ہو گئی۔

قطر کے کھلاڑیوں نے اس تاریخی گول کا جشن میدان میں لیٹ کر اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر منایا۔ میچ کے پہلے ہاف میں سوئٹزرلینڈ کے بریل ایمبولو نے پینلٹی کک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تھی، جو ویزا کی تاخیر کی وجہ سے میچ سے چند دن پہلے ہی امریکا پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کی ہیٹی کو صفر ایک سے ہرا کر 28 سال بعد فاتحانہ واپسی

کھیل کے 13 ویں منٹ میں قطر کے گول کیپر محمود ابو ندا نے بریل ایمبولو کو روکا، جس پر انہیں یلو کارڈ دیا گیا، اس دوران گول کیپر زمین پر گر کر کچھ دیر کے لیے بے ہوش دکھائی دیئے لیکن بعد میں کھڑے ہو گئے۔

سوئٹزرلینڈ نے میچ کے دوران گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے جبکہ ان کے گول کیپر گریگور کوبل نے بھی قطر کے کچھ اچھے حملے روکے۔

قطر کی ٹیم، جس کے کوچ جولین لوپیٹیگی ہیں، نے نومبر میں پلے آف میچ جیت کر اس ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور اس یادگار میچ کے بعد انہوں نے ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔