منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس کیلئے نیا فریم ورک متعارف کرا دیا

15 جون, 2026 15:24

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے نئے فریم ورک کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت 2026 سے نیا کنٹریکٹ سسٹم نافذ العمل ہوگا۔

اعلان کے مطابق پرانے اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگری ماڈل کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور کھلاڑیوں کی درجہ بندی اب کارکردگی اور ٹیم سے وابستگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

نئے نظام میں ٹیسٹ کرکٹ کے تحفظ اور فروغ کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے جبکہ سینٹرل کنٹریکٹس میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے واضح اور قابل فہم ترقی کا راستہ متعارف کرایا جا رہا ہے اور سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔

نئے فریم ورک کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ میں فعال کردار کو کنٹریکٹ کی بنیادی شرط بنایا گیا ہے جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو اضافی انعامات اور مراعات بھی دی جائیں گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نئے نظام میں 5 مختلف فارمیٹ ٹریکس متعارف کرانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ فرنچائز کرکٹ سے وابستہ کھلاڑیوں کے لیے الگ درجہ بندی کا نظام بھی زیر غور ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کا 85 فیصد حصہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا جبکہ 15 فیصد اختیار سلیکشن کمیٹی کے پاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ڈیٹا کو شامل کیا جا رہا ہے اور سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے میڈیکل فٹنس لازمی قرار دی گئی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ڈومیسٹک سطح پر زیادتیوں کو ختم کرنا اور شفاف نظام قائم کرنا پی سی بی کی ترجیح ہے، اور امید ہے کہ اس نئے عمل پر کوئی اعتراض نہیں کیا جا سکے گا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے عمل کو بہتر بنانا ان کی ترجیح ہے اور 5 نئے فارمیٹ ٹریکس متعارف کرائے گئے ہیں۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ کرکٹ اب تبدیل ہو چکی ہے اور نیا فریم ورک ٹیسٹ کرکٹ کی بہتری میں مدد دے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔