فٹبال ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلے میں سعودی عرب اور یوراگوئے کا میچ 1-1 سے برابر

سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا، جس میں یوراگوئے نے آخری منٹوں میں گول کر کے خود کو شکست سے بچا لیا۔
میامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے ایک انتہائی اہم میچ میں سعودی عرب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوراگوئے کو حیران کر دیا۔
میچ کے 41 ویں منٹ میں سعودی عرب کے کھلاڑی عبداللہ العامری نے بہترین گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ سعودی عرب 2022 کے ورلڈ کپ کی طرح، جہاں انہوں نے ارجنٹائن کو 2-1 سے ہرایا تھا، ایک بار پھر بڑا اپ سیٹ کر دے گا۔
لیکن میچ ختم ہونے سے صرف 10 منٹ پہلے یوراگوئے کے ونگر میکسی اراؤجو نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس سے قبل اسپین اور کیپ ورڈ کا میچ بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : قطر نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ برابر کرکے ورلڈ کپ کا پہلا تاریخی پوائنٹ حاصل کر لیا
یوراگوئے کے کوچ مارسیلو بیئلسا نے اس نتیجے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا میچ تھا، جو ہمیں ہر صورت جیتنا چاہیے تھا اور ہم نے پہلے ہاف میں غلطیاں کیں۔
دوسری طرف سعودی عرب کے کوچ جارجیوس ڈونس نے اپنے کھلاڑیوں کے جذبے اور کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط حریف کے خلاف ایک پوائنٹ حاصل کرنا ہمارے لیے مثبت ہے۔
سعودی عرب کے گول کیپر محمد العویس نے بہترین کھیل پیش کیا اور میچ کے آخری منٹوں میں یوراگوئے کے خطرناک حملوں کو ناکام بنا کر اپنی ٹیم کے لیے قیمتی پوائنٹ بچایا۔
سعودی عرب کی ٹیم اب 1994 کے بعد پہلی بار دوسرے مرحلے میں پہنچنے کے لیے پرامید دکھائی دیتی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











