جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

موبائل صارفین خبردار!!! پی ٹی اے کا شہریوں کیلئے اچانک بڑا اعلان

19 جون, 2026 10:43

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں غیر ملکی سموں کے استعمال کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے تازہ عوامی آگاہی پیغام میں کہا ہے کہ غیر ملکی یا غیر رجسٹرڈ سمز کے ذریعے کی جانے والی کالز اور میسجز سے صارفین کا ذاتی اور مالی ڈیٹا غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔ اس سے سائبر فراڈ اور ہیکنگ کے خطرات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بعض عناصر ان سمز کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس سے عام صارف بھی مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس لیے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی غیر ملکی نیٹ ورک کی سم اپنے موبائل میں استعمال نہ کریں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ ایسی سمز کا استعمال نہ صرف ڈیجیٹل سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے بلکہ قانونی کارروائی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔

اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے موبائل ڈیٹا اور مالی معلومات کے تحفظ کے لیے صرف پاکستان کے منظور شدہ اور رجسٹرڈ موبائل نیٹ ورکس کی سمز استعمال کریں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔