پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

ایران امریکہ مذاکرات، چاروں فریقین اب تک کے نتائج سے مطمئن ہیں، امریکی سفارتکار

22 جون, 2026 09:02

امریکی سفارتکار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے پر اچھی پیشرفت ہوئی ہے، چاروں فریقین اب تک کے نتائج پر مطمئن ہیں۔

ایک امریکی سفارتکار کے مطابق ایران کے ساتھ ہونے والی تازہ ترین بات چیت انتہائی مثبت رہی ہے، جس میں فریقین نے جنگ بندی کو ہر صورت مؤثر بنانے پر شدید زور دیا ہے۔

سفارتکار کے مطابق ان اہم مذاکرات میں لبنان کے اندر جاری کشیدگی کو کم رکھنے کے لیے ایک خاص طریقہ کار پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ وعدے پورے کرے ورنہ مشرقِ وسطیٰ سے توانائی کی سپلائی بند کر دیں گے، ایرانی عہدیدار

امریکا نے اس موقع پر اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو تجارتی مقاصد کے لیے مکمل طور پر کھلا دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ یہ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت اور تکنیکی ٹیموں کے درمیان آئندہ کے رابطوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایک باقاعدہ فریم ورک پر بھی مکمل اتفاق ہو گیا ہے۔

امریکی سفارتکار کا کہنا تھا کہ اس عمل میں شامل چاروں فریقین آج ہونے والی سفارتی پیشرفت پر مکمل طور پر مطمئن دکھائی دیے ہیں، جس سے خطے میں امن کی امید پیدا ہوئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔