منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

لیونل میسی نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

23 جون, 2026 10:17

لیونل میسی نے ہوئے آسٹریا کے خلاف میچ میں 2 گول داغ کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ٹیکساس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے ایک انتہائی اہم میچ میں ارجنٹینا نے آسٹریا کو 0-2 سے شکست دے کر آخری 32 ٹیموں میں جگہ پکی کر لی ہے۔

اس میچ کے ہیرو ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی رہے، جنہوں نے کھیل میں 2 شاندار گول کیے۔ میچ کے پہلے ہاف کے آخری منٹوں میں میسی نے روایتی مہارت کے ساتھ اپنے الٹے پاؤں سے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

اس سے پہلے ارجنٹینا کے پہلے میچ میں انہوں نے ہیٹ ٹرک کی تھی اور اب ورلڈ کپ میں ان کے مجموعی گولز کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

میچ کے آخری لمحات یعنی انجری ٹائم میں میسی نے آسٹریا کے 4 ڈیفنڈرز کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی فتح پر مہر لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ میں سست کارکردگی کے بعد رونالڈو شدید تنقید کی زد میں آگئے

ارجنٹینا کے لیے یہ میچ مزید بہترین ہو سکتا تھا، لیکن میچ کے آغاز میں ہی میسی ایک پنالٹی کک پر گول کرنے میں ناکام رہے، جس سے اسٹیڈیم میں موجود 70 ہزار سے زائد تماشائی حیران رہ گئے۔

میچ کے 9 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے لاؤتارو مارٹنیز کو آسٹریا کے کھلاڑیوں نے ڈی باکس میں گرایا، جس پر ریفری امین محمد نے ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کی مدد سے پنالٹی کا فیصلہ دیا۔

تاہم میسی کی کک کمزور تھی اور گیند باہر چلی گئی۔ اپنی تمام تر مہارت کے باوجود 38 سالہ میسی کا پنالٹی ککس پر ریکارڈ حیران کن طور پر کمزور رہا ہے۔

میچ کے دوسرے ہاف میں آسٹریا نے کچھ حملے کیے لیکن ارجنٹینا کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹنیز نے انہیں ناکام بنا دیا۔ میچ کے بعد میسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لمحے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ ٹیم نے 6 پوائنٹس حاصل کر کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔