کائلان ایمباپے کے دو شاندار گول، فرانس نے عراق کو 0-3 سے ہرا دیا

فرانس کے اسٹار فٹ بالر کائلان ایمباپے کے دو شاندار گولز کی بدولت فرانس نے عراق کو 0-3 سے شکست دے دی، یہ میچ شدید طوفان اور بارش کے باعث تقریباً 2 گھنٹے تک رکا رہا۔
فیفا ورلڈ کپ کے ایک میچ میں فرانس نے عراق کو آسان مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا۔ اس میچ میں شدید موسم اور گرج چمک کی وجہ سے دوسرے ہاف کا کھیل تقریباً ایک گھنٹہ اور 40 منٹ تاخیر سے شروع ہوا اور اسٹیڈیم کے عملے کو پانی صاف کرنا پڑا۔
فرانس کے اسٹار کھلاڑی کائلان ایمباپے نے میچ کے 14 ویں منٹ میں مائیکل اولیس کے پاس پر پہلا گول کیا۔ طوفان کے باعث ہونے والے طویل وقفے کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو عراقی ٹیم کی ایک غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عثمان ڈیمبیلے کے پاس پر ایمباپے نے اپنا دوسرا گول داغ دیا۔
یہ بھی پڑھیں : لیونل میسی نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
اس گول کے ساتھ ہی ایمباپے کے ورلڈ کپ کی تاریخ میں مجموعی گولز کی تعداد 16 ہو گئی ہے اور انہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوز کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
اس ریس میں وہ لیونل میسی سے صرف ایک گول پیچھے ہیں، جنہوں نے اپنے 18 گول مکمل کیے ہیں۔ فرانس کی طرف سے تیسرا گول عثمان ڈیمبیلے نے میچ کے 12 منٹ بعد مائیکل اولیس کی پاس پر کیا۔ اس فتح کے ساتھ فرانس کے 6 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور اس کا اگلے مرحلے میں پہنچنا یقینی ہے۔
دوسری طرف عراق کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان کے اہم کھلاڑی ایمن حسین بھی میچ کے 26 ویں منٹ میں زخمی ہو کر باہر ہو گئے۔ عراق کو اب اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ رکھنے کے لیے سینیگال کے خلاف ہر صورت جیتنا ہوگا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











