منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

23 جون, 2026 14:07

محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، عدالت سے تقرری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

یہ مفادِ عامہ کی درخواست شہری اشبا کامران کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین سینیٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سینیٹر محسن نقوی کو آئین کے مروجہ قوانین کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ بنایا گیا تھا، لیکن آئین کے تحت کوئی بھی سینیٹر یا وفاقی کابینہ کا رکن اپنے اس منصب کے علاوہ کوئی دوسرا انتظامی عہدہ بلکل نہیں لے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : لیونل میسی نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

درخواست میں یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے بھی محسن نقوی کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بننے پر کوئی تادیبی یا قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا ایک غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جو کہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ تمام قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے سینیٹر محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کے نوٹیفکیشن کو فوری طور پر غیر قانونی اور کالعدم قرار دے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔