بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

پی ٹی اے نے شیئرنگ سے متعلق موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا

24 جون, 2026 11:37

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر کے موبائل فون اور سوشل میڈیا صارفین کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

 اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کریں اور کسی بھی غیرقانونی مواد کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔

پی ٹی اے کے مطابق توہین رسالت، اسلام اور ریاست کے خلاف مواد، فحش مواد اور جھوٹی خبروں کی تشہیر یا شیئرنگ قانوناً جرم ہے۔ ایسے مواد کو سوشل میڈیا پر پھیلانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اس لیے ہر صارف کو چاہیے کہ کوئی بھی پوسٹ یا ویڈیو شیئر کرنے سے پہلے اس کی حقیقت ضرور جانچ لے۔

اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا غیرقانونی یا مشکوک مواد نظر آئے تو اس کی فوری اطلاع پی ٹی اے یا نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو دی جائے۔ بروقت اطلاع دینے سے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔

اس سے پہلے بھی پی ٹی اے نے غیر ملکی سموں کے استعمال کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم شروع کی تھی۔ اتھارٹی نے واضح کیا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی سموں کا استعمال غیر قانونی ہے اور اس سے صارفین کو کئی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق غیر ملکی سموں کے ذریعے کی جانے والی کالز اور پیغامات سے صارفین کی ذاتی معلومات، بینکنگ ڈیٹا اور دیگر حساس ریکارڈ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے نمبرز کا استعمال مالی فراڈ، ڈیٹا چوری اور قانونی مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔