جمعرات، 25-جون،2026
جمعرات 1448/01/10هـ (25-06-2026م)

ایران میں قید امریکی شہری حالیہ مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں، مارکو روبیو

25 جون, 2026 09:34

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ناحق قید امریکیوں کی واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاہم ایران میں قید 2 امریکیوں کا نام تہران سے جاری حالیہ مذاکرات میں شامل نہیں ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کویت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے امریکی شہریوں کی واپسی کو ہمیشہ اولویت دے گی۔

جب ان سے ایران میں قید امریکیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے، جسے ہم ہر دستیاب فورم پر اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران جنگ بندی میں قائدانہ کردار، پاکستان میں معاشی بہتری اور سرمایہ کاری کے امکانات روشن

انہوں نے کسی بھی مخصوص کیس پر تفصیل سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے معاملات پیچیدہ ہو جاتے ہیں اور یہ بات صرف ایران ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر حصوں کے لیے بھی سچ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے امریکیوں کے لیے ایک پورا دفتر مختص ہے، جو ہر موقع پر اس معاملے کو اٹھاتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایران میں قید 2 دوہری شہریت رکھنے والے امریکی شہریوں رضا ولی زادہ اور کامران حکمتی کو ناحق حراست میں لیے گئے افراد کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔

صحافی رضا ولی زادہ کو 2025 اور جیولری کا کاروبار کرنے والے کامران حکمتی کو 2026 میں اس فہرست کا حصہ بنایا گیا تھا، لیکن موجودہ مذاکرات میں ان کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔