فٹبال ورلڈ کپ، مراکش نے ہیٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-2 سے ہرا دیا

مراکش نے ورلڈ کپ کے ایک انتہائی دلچسپ میچ میں ہیٹی کو 4-2 سے شکست دے کر اگلے 32 ٹیموں کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اٹلانٹا کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں غریب اور پسماندہ ملک ہیٹی کی ٹیم نے اگرچہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باوجود شاندار کھیل پیش کیا اور 52 سال بعد ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنے پہلے گولز اسکور کیے۔
میچ کے 10 ویں منٹ میں مراکش کے گول کیپر یاسین بونو کے اپنے ہی نیٹ میں گول کرنے کی وجہ سے ہیٹی کو برتری مل گئی، جسے اشرف حکیمی نے 39 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کیا۔
لیکن صرف 4 منٹ بعد ہیٹی کے ولسن اسیڈور نے شاندار کِک کے ذریعے گیند کو ٹاپ کارنر میں پہنچا کر دوبارہ اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ فرسٹ ہاف ختم ہونے سے پہلے اسماعیل صیباری نے اشرف حکیمی کے پاس پر گول کر کے اسکور 2-2 برابر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : برازیل نے اسکاٹ لینڈ کو 3-0 سے ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی
دوسرے ہاف میں مراکش کے کوچ محمد اوہبی نے ٹیم میں تبدیلیاں کیں، جو کارآمد ثابت ہوئیں۔ صوفیان رحیمی نے ایک شاندار ہٹ لگائی، جو ہیٹی کے دفاعی کھلاڑی سے ٹکرا کر گول میں چلی گئی، جس پر وہ جذباتی ہو کر رو پڑے۔
اس کے بعد رحیمی نے ہی گیند چھین کر جیسم یاسین کو پاس دیا، جنہوں نے چوتھا گول کر کے مراکش کی 4-2 سے جیت پکی کر دی۔
اس جیت کے باوجود مراکش گروپ سی میں دوسرے نمبر پر رہا اور اب پیر کے روز اس کا مقابلہ میکسیکو کے شہر مانیٹری میں نیدرلینڈز یا جاپان سے ہونے کا امکان ہے۔
اشرف حکیمی نے فرانس میں ریپ کے الزامات کے عدالتی مقدمے کے دباؤ کے باوجود بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












