پیر، 29-جون،2026
پیر 1448/01/14هـ (29-06-2026م)

ایران نے امریکا سے رواں ہفتے تکنیکی مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

29 جون, 2026 16:25

تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد کے لیے دونوں ممالک کی تکنیکی ٹیموں کا اجلاس آئندہ چند روز میں منعقد ہوگا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ رواں ہفتے ایران اور امریکا کے درمیان ورکنگ گروپس کے کسی بھی تکنیکی اجلاس کا کوئی منصوبہ موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں اور اس وقت دونوں ممالک کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان کسی ملاقات یا مذاکرات کا شیڈول طے نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کے لیے ایرانی اور امریکی تکنیکی ٹیموں کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے، تاہم ایرانی وزارت خارجہ نے ان اطلاعات کی باضابطہ طور پر تردید کر دی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔