بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

آبنائے ہرمز سے ٹول فری گزرنے کی سہولت صرف 60 دن کے لیے ہے، باقر قالیباف

01 جولائی, 2026 09:23

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ٹول فری گزرنے کی سہولت صرف 60 دن کے لیے ہوگی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار باقر قالیباف نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز سے ٹول فری گزرنے کی سہولت عارضی طور پر صرف 60 دن کے لیے ہوگی۔ ایران آبنائے ہرمز کے حوالے سے اپنے خودمختار حقوق سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل خودمختاری صرف ایران اور عمان کے پاس ہے اور یہ راستہ ایران کے قوانین کے تحت ہی چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس وصولی کا پلان امریکہ کو بھیج دیا

باقر قالیباف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو امریکہ اور اسرائیل کی شکست کی دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اس کی شدید مخالف ہے۔

انہوں نے خوشخبری دی کہ ایرانی مرکزی بینک اور تیل کی فروخت سے متعلق تمام پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں اور اب ہم تیل کی رقم براہ راست بینکوں میں وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین پابندیوں کے دوران ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار تھا۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک آگے نہیں بڑھیں گے، جب تک مفاہمتی یادداشت کی 5 شقوں پر عمل نہیں ہوتا، جن میں لبنان میں جنگ بندی، ایرانی تیل کی برآمدات کا تحفظ اور منجمد اثاثوں کی بیدگی شامل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام اور جوہری حقوق، بشمول یورینیم افزودگی، غیر گفت و شنید ہیں اور ملک کا دفاع صرف ہماری فوجی طاقت پر منحصر ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔