بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس وصولی کا پلان امریکہ کو بھیج دیا

01 جولائی, 2026 09:18

امریکی اخبار کے مطابق عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر سروس فیس لاگو کرنے کا پلان امریکہ کو پیش کر دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عمان نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ایک باضابطہ تجاویز کا مسودہ بھیجا ہے، جس میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر سروس فیس لاگو کرنے کا پلان شامل ہے۔

ایرانی حکام اور سفارت کاروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز ٹول ٹیکس اور فیس وصولی پر ایران اور عمان کی مشترکہ کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کی حمایت نہیں کرتے، عمان

جنگ سے قبل آبنائے ہرمز ایک آزاد عالمی شپنگ روٹ تھا، جہاں سے جہاز بلامعاوضہ گزرتے تھے۔ امریکی مذاکرات کاروں نے اس تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس ہفتے دوحہ میں ہونے والی بات چیت میں اس پر بحث متوقع ہے۔

واضح رہے کہ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے مسقط میں عمان ایران مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا تھا کہ مسقط جہازوں پر کوئی ٹول ٹیکس نہیں لگا رہا بلکہ بحری خدمات کی فیس پر غور کر رہا ہے، جس کا مقصد جہاز رانی کے تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے کہ ایران اس بین الاقوامی آبی گزرگاہ پر ٹیکس نہیں لگا سکتا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔