حزب اللہ کا خطرہ ختم ہونے تک جنوبی لبنان پر قبضہ برقرار رہے گا، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جب تک حزب اللہ کا خطرہ قائم ہے، اسرائیلی فوج جنوبی لبنان پر اپنا قبضہ برقرار رکھے گی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات عوامی اختلافات کے باوجود بہت اچھے ہیں۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 14 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ تناؤ کی رپورٹیں درست نہیں، حالانکہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہوں نے مجھ سے ناخوشگوار انداز میں بات کی ہو۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے ایک ملی میٹر بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، وزیر جنگ
نیتن یاہو نے جنوبی لبنان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج اس وقت تک وہاں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی، جب تک حزب اللہ کا خطرہ بلکل ختم نہیں ہو جاتا۔
انہوں نے فوج کو ہدایت کی کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری کارروائی کریں اور کسی اجازت کا انتظار نہ کریں۔ غزہ میں دوبارہ اسرائیلی بستیاں قائم کرنے کے سوال پر انہوں نے اس امکان کو رد نہیں کیا اور کہا کہ اس معاملے پر دانشمندی سے کام لینا ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












