فنڈز کی کمی سے لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کا مستقبل خطرے میں ہے، اقوام متحدہ کی ہنگامی مدد کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی زندگی خطرے میں ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی امدادی ایجنسی اونروا کے 100 ملین ڈالر کے فنڈز کا خسارہ پورا کرنے کی ہنگامی اپیل کی ہے۔
ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی شدید قلت اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے عائد کردہ سخت پابندیوں کے باعث ایجنسی کی صورتحال انتہائی نازک ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام غیر ملکی سازشوں کی تجربہ گاہ نہیں ہے، شامی صدر کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
انہوں نے غزہ میں زندگی کی بدترین صورتحال، مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد اور لبنان میں ہونے والے اسرائیلی حملوں کا حوالہ دیا، جہاں لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں نے پناہ لے رکھی ہے۔
انتونیو گوتریس نے بتایا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی بمباری میں اونروا کے 390 ملازمین شہید ہو چکے ہیں۔
انہوں نے ایجنسی کے خلاف چلائی جانے والی جھوٹی مہم اور سفارتی رکاوٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مزید کٹوتیوں سے حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












