بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

شام غیر ملکی سازشوں کی تجربہ گاہ نہیں ہے، شامی صدر کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

01 جولائی, 2026 09:04

شامی صدر نے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کسی کی خواہشات پوری کرنے کا میدان نہیں ہے۔

شامی صدر احمد الشرح نے ملک کی موجودہ صورتحال اور بیرونی مداخلت پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام غیر ملکی سازشوں کی تجربہ گاہ ہے اور نہ ہی کسی کی خواہشات پوری کرنے کا میدان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا دو ریاستی حل سے انکار ہی امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، پاکستان

شامی صدر نے شام کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوعہ گولان ہائٹس کے قریب رہائشیوں کو اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

صدر احمد الشرح نے واضح کیا کہ اسرائیلی کارروائیاں شامی ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی علاقائی سالمیت اور استحکام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔