بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

اسرائیل میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری گرفتار

01 جولائی, 2026 10:06

اسرائیلی پولیس نے ایران کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک 20 سالہ امریکی شہری کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی پولیس نے تہران سے تعلق رکھنے والے ایک ایجنٹ کے ساتھ رابطہ رکھنے اور حساس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے الزام میں ایک 20 سالہ امریکی شہری کو حراست میں لیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس نوجوان کو 9 جون کو یروشلم ڈسٹرکٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اب اس کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جس کے بعد آنے والے دنوں میں اس پر باضابطہ فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شام غیر ملکی سازشوں کی تجربہ گاہ نہیں ہے، شامی صدر کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

ملزم پر الزام ہے کہ وہ ایران کے ایک ایجنٹ کے مسلسل رابطے میں تھا اور اسے اسرائیل کے اندر حساس فوجی یا سرکاری مقامات کی معلومات بھیجنے کے عوض ہر کام کے لیے دسیوں سے لے کر سینکڑوں ڈالرز تک کی رقم ادا کی جاتی تھی۔

اسرائیل میں موجود امریکی سفارت خانے کی جانب سے اس گرفتاری پر اب تک کوئی تبصرہ یا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔