بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

پاکستان کیخلاف جنگ کا سچ 13 مہینے چھپانے پر مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج

01 جولائی, 2026 11:14

آپریشن سندور کے حقائق 13 مہینے تک چھپانے پر بھارتی اپوزیشن اور سابق فوجی قیادت نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی اخبار ‘دی ہندو’ کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے ‘آپریشن سندور’ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کے حقائق چھپانے پر ملک کے سیاسی اور فوجی حلقوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس آپریشن کے سچ کو 13 مہینے تک چھپا کر رکھا، جس پر کانگریس کی رہنما سپریا شرینیت نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سنگھ جوانوں کی ہلاکت پر جھوٹ بول کر ان کی قربانیوں کا سرعام مذاق اڑا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ریاست گجرات میں مزید 3 مساجد اور متعدد مزارات مسمار کر دیے گئے

ریٹائرڈ ونگ کمانڈر انوما آچاریہ نے مودی سرکار کو اپنے ہی فوجیوں کو دھوکہ دینے والی بدترین حکومت قرار دیا ہے۔ سابق فوجی افسر کرنل روہت چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی صرف الیکشن جیتنے کے لیے فوج کے نام پر سیاست چمکانے کا دھندا کرتی ہے۔

معروف صحافی سوجیت نائر نے بھی انکشاف کیا ہے کہ مودی حکومت کے لیے فوجی جوانوں کی جانیں صرف اقتدار کی کرسی حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں۔ بھارتی اپوزیشن نے اس جھوٹ پر قائم حکومت سے فوری طور پر اقتدار چھوڑنے اور قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔