ایران میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

تہران: ایرانی حکومت نے امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا، جس کے دوران مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات، دعائیہ تقریبات اور دیگر مذہبی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے ابتدائی امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف ایران جائیں گے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ ایران مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔
بلاول بھٹو کی شرکت کا بھی امکان
دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی خط ارسال کیا ہے، جس میں انہیں آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












