جمعرات، 2-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/17هـ (02-07-2026م)

ایران کبھی نہیں جھکے گا، مذاکرات رہبر معظم کی ہدایات کے مطابق ہو رہے ہیں، ایرانی صدر

02 جولائی, 2026 08:55

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا ناانصافی کے سامنے نہیں جھکے گا، امریکہ کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکرات رہبر معظم کی ہدایات کے مطابق ہو رہے ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی صورت ناانصافی، بیرونی دباؤ یا زبردستی کے سامنے نہیں جھکے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک اپنی مسلح افواج کو ہر دستیاب ذریعے سے مضبوط کرنا جاری رکھے گا اور اپنے وطن، سیاسی نظام، اسلامی انقلاب اور قومی مفادات کے دفاع سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات نہیں ہورہے، صرف تکنیکی ملاقاتیں جاری ہیں، قطری وزارت خارجہ

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اپنے اسٹریٹجک ذخائر کو دوبارہ بنانے اور معاشی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے اور خطے میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات پر مبنی اسلامی ممالک کا اتحاد کسی بھی بیرونی طاقت کو خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ خطے کے ممالک اب باہمی تعلقات اور تعاون کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھ رہے ہیں۔

سیاسی محاذ کا ذکر کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران کے تمام اجلاس اور سفارتی مذاکرات صرف اور صرف رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کے مطابق ہی منعقد کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر رہبر معظم کی جانب سے کسی بھی قسم کے مذاکرات یا ملاقاتوں سے منع کیا جاتا تو خطے یا دنیا میں کوئی ایک ملاقات بھی نہ کی جاتی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔