فیفا ورلڈکپ، بیلجیم کی سینیگال کے خلاف تاریخی اور ناقابل یقین فتح

بیلجیم کی فٹبال ٹیم نے سینیگال کے خلاف 2 گول کے خسارے کو ختم کرتے ہوئے اضافی وقت کے 125 ویں منٹ میں پنالٹی کے ذریعے 3-2 سے تاریخی فتح حاصل کر کے ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں رسائی حاصل کر لی۔
سیاٹل میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے انتہائی سنسنی خیز میچ میں بیلجیم نے سینیگال کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنے ٹورنامنٹ کے سفر کو زندہ رکھا ہے۔
میچ کے دوران ایک وقت ایسا تھا، جب سینیگال نے حبیب ڈیارا اور اسماعیلا سار کے گولز کی بدولت 2-0 کی مضبوط برتری حاصل کر رکھی تھی اور بیلجیم کی امیدیں ختم ہو چکی تھیں۔
لیکن میچ کے آخری 4 منٹ میں بیلجیم نے رومیللو لوکاکو اور یوری ٹیلیمنس کے گولز کی مدد سے اسکور 2-2 برابر کر کے میچ کو اضافی وقت میں پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ہیری کین کے 2 لیٹ گولز، انگلینڈ نے کانگو کو 2-1 سے ہرا کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی
اضافی وقت کے آخری لمحات یعنی 125 ویں منٹ میں سینیگال کے لامین کامارا نے بیلجیم کے یوری ٹیلیمنس پر فاول کیا، جس کا فیصلہ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کی جانچ کے بعد کیا گیا۔
ٹیلیمنس نے اس پنالٹی کو گول میں تبدیل کر کے بیلجیم کو 3-2 سے ناقابل یقین فتح دلا دی۔ یہ شکست سینیگال کے لیے انتہائی مایوس کن تھی کیونکہ انہوں نے میچ کے 90 منٹ تک کھیل پر مکمل کنٹرول رکھا تھا اور ان کی گیند 2 بار گول پوسٹ سے بھی ٹکرائی تھی۔
سینیگال اس شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی چوتھی افریقی ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل ساؤتھ افریقہ، آئیوری کوسٹ اور کانگو بھی باہر ہو چکے ہیں۔ اب بیلجیم کا اگلا مقابلہ پیر کے روز سیاٹل میں امریکہ سے ہوگا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











