شہید سپریم لیڈر کے جنازے پر کارروائی کا خیال آئے تو دو بار سوچ لینا، ایرانی افواج کی اسرائیل و امریکہ کو وارننگ

ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کے دوران اسرائیل یا امریکا کی کسی بھی کارروائی کا نہایت سخت جواب دیا جائے گا۔
ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے سخت ترین انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کے دوران اسرائیل یا امریکا نے کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کی کوشش کی تو ایران اس کا نہایت سخت جواب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی آخری دیدار کے بعد تہران منتقل
بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مخالفین کو کھلے الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف ایسے کسی بھی جارحانہ اقدام کو اٹھانے سے پہلے 2 بار لازمی سوچ لیں، ورنہ انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












