جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

خطے کا امن صرف بیرونی مداخلت کے بغیر ہی ممکن ہے، عباس عراقچی

03 جولائی, 2026 10:17

ایرانی وزیر خارجہ نے بحرین میں ہونے والے علاقائی اجلاس کے بعد امریکی سینٹکام کے سیکیورٹی دعوؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن صرف بیرونی مداخلت کے بغیر ہی ممکن ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی سینٹرل کمانڈ یعنی سینٹکام کو بحرین میں ہونے والے اس علاقائی مذاکراتی اجلاس کے بعد سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس کا محور سیکیورٹی امور تھے۔

سینٹکام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ، جس کا عنوان "سینٹکام نے بحرین میں 12 ممالک کے ساتھ علاقائی سیکیورٹی مذاکرات کی قیادت کی” تھا، پر تبصرہ کرتے ہوئے عباس عراقچی نے سوال اٹھایا کہ کیا سینٹکام ہمارے خطے میں سیکیورٹی لایا ہے یا عدم استحکام؟

انہوں نے کہا کہ اس کا جواب بلکل واضح ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری طاقتور مسلح افواج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ باہر سے آنے والے خود اپنی حفاظت بھی نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سپریم لیڈر کے جنازے پر کارروائی کا خیال آئے تو دو بار سوچ لینا، ایرانی افواج کی اسرائیل و امریکہ کو وارننگ

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مغربی ایشیا کے ممالک بیرونی اثر و رسوخ کے بغیر ہی خطے کی سیکیورٹی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں امن صرف اسی صورت میں برقرار رہ سکتا ہے، جب یہ جامع اور سب کے لیے ہو اور اس میں کوئی بیرونی مداخلت نہ ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بحرین میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے بحرین ڈیفنس فورس کی میزبانی میں 12 ممالک کے دفاعی رہنماؤں کے ایک علاقائی سیکیورٹی مذاکرات کی قیادت کی تھی۔

اس اجلاس میں سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر اور بحرین، مصر، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن کے اعلیٰ فوجی حکام نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔