جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

شہید امام سمیت تمام شہداء کے خون کا بدلہ لیں گے، ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف کا اعلان

03 جولائی, 2026 15:31

ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف نے امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہید سپریم لیڈر اور دیگر شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف نے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس شہادت نے ہماری مرضی اور ارادے کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہیدِ انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے داماد کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی

ان کا کہنا تھا کہ ہم آج ایک زیادہ مضبوط اور پختہ عزم کے ساتھ ایرانی قوم کے دشمنوں، یعنی مجرم امریکا اور غدار و مجرم صیہونی حکومت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے شہید امام اور اپنے تمام شہداء کے خون کا بدلہ ہر صورت لیں گے۔

کمانڈر ان چیف نے واضح کیا کہ دشمن یہ بھول جائے کہ وہ اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے ایرانی عوام اور مسلح افواج کو خوفزدہ کر سکتا ہے، بلکہ اس عظیم قربانی کے بعد دشمنوں کو عبرتناک جواب دینے کے لیے ہمارا عزم مزید فولادی ہو چکا ہے اور صیہونی حکومت کو اپنے جرائم کا حساب دینا ہو گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔