تشیع جنازہ و مراسم در تھران میں ایرانیوں کی بھرپور شرکت

irani-supreme-leader-funeral-in-tehran
ملت ایران نے اپنے رھبر معظم شھید کے تشیع جنازہ کے مراسم میں کثرت سے شرکت کرکے خراج عقیدت کا اظہار کیا ہے۔
مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے نماز جنازہ کی امامت کی۔ فضائی مناظر سے عوام کی کثیر تعداد میں شرکت نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ایران نے 1989ع میں جس طرح امام خمینی کی نمازجنازہ میں بھرپور شرکت کی اس کی طرح یا کہیں بڑھ کر ملت ایران ان ایام میں شریک ہے۔
تشیع جنازہ تین مقامات پر ہورہی ہے۔ دوسرا اجتماع مشہور شہر قم میں اور تیسرا اجتماع مشھد میں ہوگا وہیں تدفین ہے۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی قم و آیت اللہ نوری ہمدانی مشھد میں امامت کررہے ہیں۔
ملت شریف ایران شھید رھبر کو جنگ بندی کی حالت میں دفنا رہی ہے۔ امام خمینی کی تدفین شاید جنگ کے خاتمے کے اعلان پر ہوئی تھی۔
رھبر معظم شھید ایران و لبنان مقاومت و عراق مقاومت و یمن نے اور خود فلسطین مقاومت نے آزادی قدس کے لیے دفاعی جنگ و آزادی کی جنگ لڑی ہے۔
دنیا اس کردار کو کس نظر سے دیکھتی ہے ہم دیکھ رہے ہیں۔ عہد وفا نبھانا اسی کا نام ہے۔ ملت ایران بھی آج بھی انقلاب سے وفا نبھا رہی ہے۔ ۔دنیا بہرحال مان رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












