اتوار، 5-جولائی،2026
اتوار 1448/01/20هـ (05-07-2026م)

کائلان ایمباپے کا پینالٹی گول، فرانس پیراگوئے کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

05 جولائی, 2026 14:06

فرانس نے ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 کے ایک سخت مقابلے میں پیراگوئے کو 1-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

فلاڈیلفیا میں شدید گرمی اور ہائی وولٹیج ماحول میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچ میں فرانس نے پیراگوئے کو 1-0 سے ہرا دیا ہے۔

پیراگوئے کی ٹیم نے فرانسیسی سپر اسٹارز کو میچ کے 3 چوتھائی حصے تک گول کرنے سے روکے رکھا لیکن میچ کے 70ویں منٹ میں فرانسیسی کھلاڑی ڈیزائر ڈوئے کو ڈی باکس میں گرائے جانے پر فرانس کو پینالٹی کک ملی۔

فرانس کے اسٹار اسٹرائیکر کائلان ایمباپے نے اس پینالٹی کو کامیابی سے گول میں تبدیل کر کے اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔

یہ بھی پڑھیں : مراکش، کینیڈا کو شکست دے کر دوسری بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی

پیراگوئے کی ٹیم نے پورے میچ میں دفاعی حکمت عملی اپنائی اور میچ کے 90ویں منٹ تک فرانس کے گول پر کوئی بھی ٹارگٹ شاٹ نہیں لگا سکی۔

اس گول کے ساتھ ہی کائلان ایمباپے اس ٹورنامنٹ میں 7 گولز کے ساتھ لیونل میسی کے برابر ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں۔ ریئل میڈرڈ کے اسٹرائیکر ایمباپے کے اب 19 ورلڈ کپ میچوں میں مجموعی طور پر 19 گول ہو گئے ہیں اور وہ لیونل میسی کے 20 گولز کے عالمی ریکارڈ سے صرف ایک گول کی دوری پر ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔