یمنی مسلح افواج کی سعودی عرب کو سنگین وارننگ، آرامکو اور تیل کے کنویں نشانے پر آنے کا خدشہ

یمن کی مسلح افواج کی جانب سے صنعا ائیرپورٹ پر ایرانی مسافر طیارے کو روکنے کی کوشش کے الزامات کے بعد سعودی ائیرپورٹس اور بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
یمن کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ یمنی عوام اور تمام ریاستی اداروں نے ملک کے خلاف جاری جارحیت کو ختم کرنے اور محاصرے کو یکسر توڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، اور اس فیصلے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائے گا چاہے، اس کی کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔
صنعا حکومت نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ یمنی مسلح افواج کے بیان کو سنجیدگی سے لے جو حقوق کی بحالی کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے سعودی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یمن نے عمان کی ثالثی میں بننے والے امن کے روڈ میپ کو کبھی مسترد نہیں کیا بلکہ کئی بار اس کی منظوری دی ہے۔
اگر سعودی عرب واقعی اس روڈ میپ کو تیار سمجھتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اس پر دستخط کرے اور فوری عمل درآمد شروع کرے۔
یہ بھی پڑھیں : تہران میں شہید سید علی خامنہ ای کی الوداعی تقریب مکمل، تاریخ کے سب سے بڑے جلوسوں کا آغاز
یمنی وزارت نے کہا کہ سعودی عرب ایک طرف امن کی باتیں کرتا ہے اور دوسری طرف صنعا ایئرپورٹ کے ذریعے پھنسے ہوئے یمنی شہریوں کی واپسی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے، جو اس کے دوغلے پن کا ثبوت ہے۔ یمن میں ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کی ناکہ بندی، ملازمین کی تنخواہوں کی بندش اور معاشی بحران کا اصل ذمہ دار سعودی عرب ہی ہے۔
یمن کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو سخت لہجے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک دہائی سے زیادہ کی ان ناکام پالیسیوں سے سبق سیکھے، جن کا نتیجہ ناکامی اور اس کے اسٹریٹجک حساب کتاب کی تباہی کے سوا کچھ نہیں نکلا۔
یمنی وزارت خارجہ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یمن اور وسیع تر خطے میں سیکیورٹی فوجی طاقت کے ذریعے حاصل نہیں کی جا سکتی، کیونکہ دنیا کے طاقتور ترین ممالک بھی یمن، ایران، لبنان یا فلسطین میں طاقت مسلط کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔
یمن نے سعودی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہر ایک کے لیے درست اور محفوظ ترین راستہ منتخب کرے، ورنہ وہ اپنی لاپرواہی اور تکبر کے نتائج کی ذمہ داری خود اٹھانے کے لیے تیار رہے۔
یمنی وزارت نے یہ سخت انتباہ بھی جاری کیا ہے کہ آپ کی، آپ کے نمائندوں یا آپ کے صہیونی شراکت داروں کی جانب سے یمن کے خلاف کسی بھی شکل میں کی جانے والی کوئی بھی معاندانہ کارروائی آپ کو تمام نتائج کا مکمل ذمہ دار ٹھہرائے گی۔
سعودی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی سرزمین کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا انتہائی سختی اور بے مثال طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












