پیر، 6-جولائی،2026
پیر 1448/01/21هـ (06-07-2026م)

غزہ میں نام نہاد جنگ بندی ہے، اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی زندگی خطرے میں ہے، اقوام متحدہ

06 جولائی, 2026 09:14

اقوام متحدہ اور عالمی این جی اوز نے مشترکہ بیان میں غزہ کی جنگ بندی کو نام نہاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث امدادی سرگرمیاں رک گئی ہیں اور لاکھوں معصوم زندگیاں خطرے میں ہیں۔

اقوام متحدہ اور عالمی فلاحی تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں کی جانے والی جنگ بندی محض نام نہاد ہے اور اس کی آڑ میں صیہونی فورسز کے حملے مسلسل جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلسل اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں موجود لاکھوں معصوم شہریوں کی زندگیاں شدید خطرے سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کی سعودی عرب کو سنگین وارننگ، آرامکو اور تیل کے کنویں نشانے پر آنے کا خدشہ

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مختلف علاقوں میں لگائی جانے والی سخت پابندیوں اور فوجی کارروائیوں کی وجہ سے وہاں امدادی سامان کی فراہمی اور فلاحی سرگرمیاں شدید محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔

اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے کئی اہم ترین علاقوں میں امدادی ٹیموں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے جنگ سے متاثرہ اور اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے لاکھوں شہری پینے کے صاف پانی، خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی ترین انسانی سہولیات سے بالکل محروم ہو چکے ہیں۔ عالمی اداروں نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔